ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف داخل عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف داخل عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج

Wed, 07 Dec 2022 11:40:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے 6 دسمبر کو سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کے خلاف عدالتی جانچ کرائے جانے سے متعلق ایک عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے باضابطہ حکم بھی جاری کیا ہے۔ موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے بتایا کہ اگر عرضی دہندہ کسی فیصلہ سے مطمئن نہیں تھا تو اسے تصحیح شدہ عرضی (کیوریٹو پٹیشن) داخل کرنی چاہیے تھی۔ حالانکہ عرضی دہندہ کا کہنا تھا کہ اسے تصحیح شدہ عرضی پر اعتماد نہیں تھا۔ پھر عدالت نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ اس معاملے میں کوئی مدد نہیں کر سکتی ہے۔

دراصل عرضی دہندہ کا الزام تھا کہ سابق سی جے آئی گگوئی کی قیادت والی ایک بنچ نے اس کے کیس کو تاناشاہی انداز میں خارج کر دیا تھا۔ عرضی دہندہ کے مطابق محض 10 منٹ کی ہی سماعت کی گئی تھی اور کارپوریٹ باڈی کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا۔ اس معاملے میں عدالت کا کہنا تھا کہ لیبر کورٹ نے بھی عرضی دہندہ کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔


Share: